ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کپواڑہ انکاؤنٹر پر رجیجو نے کہا، دہشت گرد کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی

کپواڑہ انکاؤنٹر پر رجیجو نے کہا، دہشت گرد کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی

Tue, 26 Jul 2016 20:29:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرین رجیجو نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ایک دہشت گرد کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیوں کہ اس سے پاکستان کی سازش کا خلاصہ ہو سکے گا۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑا جانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی سازش کا انکشاف ہو سکے گا۔کپواڑ ہ میں دہشت گردکی گرفتاری سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔فوج کے ایک افسر نے سری نگر میں بتایاکہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب نوگام سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز نے آج چاردہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا جبکہ ایک دوسرے کو زندہ گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ سبھی دہشت گرد غیر ملکی شہری تھے۔


Share: